ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر سے پہلے چار رکعتیں فوت ہو جاتیں تو آپ ان کو ظہر کے بعد کی دونوں رکعتوں کے بعد پڑھ لیتے۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث صرف قیس بن ربیع نے شعبہ سے روایت کی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 201 (426)، (تحفة الأشراف: 16208) (ضعیف)» (اس باب میں صحیح حدیث کریب کی ہے، جو ام سلمہ اور عائشہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 4208)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف قيس بن الربيع: ضعيف ضعفه الجمهور وحديث الترمذي (426) ھو المحفوظ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418