ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے، اور کہتے تھے کہ یہ دونوں سورتیں جو فجر کی دونوں رکعتوں میں پڑھی جاتی ہیں کیا ہی بہتر ہیں ایک: «قل هو الله أحد» دوسری «قل يا أيها الكافرون» ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1150]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف الجريري اِختلط وسماع يزيد بن ھارون وإسحاق الأزرق منه بعد اختلاطه (التقييد والإيضاح ص 427) وانظر ضعيف سنن أبي داود (1555) وللحديث شواھد انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1150
اردو حاشہ: فائدہ: مذکوہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة، مسند لإمام أحمد بن حنبل 149، 148/43 والصحیحة، رقم الحدیث: 646) نیز دکتور بشار عواد اس حدیث کی تحقیق میں لکھتے ہیں۔ کہ یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ لیکن متناً صحیح ہے۔ کیونکہ اس سے قبل روایات میں یہ مسئلہ بیان ہوا ہے دیکھئے: (سنن ابن ماجة، بتحقیق الدکتور بشار عواد، حدیث: 1150)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1150