سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کو درخت پر بیچنے سے جب تک وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے اسی طرح جب تک وہ وزن کرنے کے قابل نہ ہو جائے منع فرمایا ہے پوچھا گیا کہ وزن کئے جانے کا کیا مطلب ہے؟ تو ایک صاحب نے جو ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہا کہ مطلب یہ ہے کہ جب تک وہ اس قابل نہ ہو جائے کہ اندازہ کی جا سکے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 35 كتاب السلم: 4 باب السلم في النخل»