سیّدنا ابن عمر نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کرایا تھا پھر ان صاحب نے اپنی بیوی کے لڑکے کا انکار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان جدائی کرا دی اور لڑکا عورت کو دے دیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللعان/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 68 كتاب الطلاق: 35 باب يلحق الولد بالْمُلاَعِنَة»