474. باب وجوب الكفارة على من حرّم امرأته ولم ينو الطلاق
474. باب: جس نے اپنی عورت سے طلاق کی نیت کے بغیر کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو اس پر کفارہ واجب ہے
حدیث نمبر: 938
938 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: فِي الْحَرَامِ يُكَفِّرُ؛ وَقَالَ: (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ)
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ اگر کسی نے اپنے اوپر کوئی حلال چیز حرام کر لی تو اس کا کفارہ دینا ہو گا اور آیت مبارکہ تلاوت کی بے شک تمہارے لئے تمہارے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔ (احزاب ۲۱)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطلاق/حدیث: 938]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 66 سورة التحريم: 1 باب (يا أيها النبي لم تحرم ما أحل الله لك»