عبدالرحمن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا سہل بن حنیف اور سیّدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ قادسیہ میں کسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں کچھ لوگ ادھر سے ایک جنازہ لے کر گذرے تو یہ دونوں بزرگ کھڑے ہو گئے عرض کیا گیا کہ جنازہ تو ذمیوں کا ہے (جو کافر ہیں) اس پر انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اسی طرح سے ایک جنازہ گذرا تھا آپ اس کے لئے کھڑے ہو گئے پھر آپ سے کہا گیا کہ یہ تو یہودی کا جنازہ تھا آپ نے فرمایا کیا یہودی کی جان نہیں ہے؟ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 50 باب من قام لجنازة يهودي»
وضاحت: ٭ سیّدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نصاری اوسی ہیں۔ غزوہ بدر اور دیگر غزوات میں شامل رہے۔ احد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے۔ مدینہ میں سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے نائب کی حیثیت سے کام کیا۔ متعدد احادیث کے راوی ہیں۔ ۳۸ ھ میں کوفہ میں انتقال کیا۔