سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمارے سامنے سے ایک جنازہ گذرا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی کھڑے ہو گئے پھر ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ یہ تو یہودی کا جنازہ تھا آپ نے فرمایا کہ جب تم لوگ جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 50 باب من قام لجنازة يهودي»