سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے کہا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جو دفن تک جنازہ کے ساتھ رہے اسے ایک قیراط کا ثواب ملے گا پھر سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ ابوہریرہ احادیث بہت زیادہ بیان کرتے ہیں پھر سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بھی تصدیق کی اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد خود سنا ہے اس پر سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے کہا کہ پھر تو ہم نے بہت سے قیراطوں کا نقصان اٹھایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 13 كتاب الجنائز:58 باب فضل اتباع الجنائز»