حمید کہتے ہیں کہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی تھی؟ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات میں پڑھائی پھر چہرہ مبارک ہماری طرف کیا جیسے اب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں فرمایا کہ بہت سے لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہوں گے لیکن تم اس وقت بھی نماز میں ہو جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے ہو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 77 كتاب اللباس: 48 باب فص الخاتم»