1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے مسائل
153. باب الصلاة في ثوب واحد وصفة لبسه
153. باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان اور اس کے پہننے کا طریقہ
حدیث نمبر: 297
297 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ
محمد بن منکدر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا اور انہوں نے بتلایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 3 باب عقد الإزار على القفا في الصلاة»

وضاحت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اکثر لوگوں کے پاس ایک ہی کپڑا ہوتا تھا۔ اس میں وہ سترپوشی کر کے نماز پڑھتے۔ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کپڑے موجود ہونے کے باوجود اسی لیے ایک کپڑے میں نماز ادا کی تاکہ لوگوں کوا س کا بھی جواز معلوم ہو جائے۔ اور اس طرح نماز جائز اور درست ہوگی۔ جمہور امت کا یہی فتویٰ ہے۔ (راز)