1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے مسائل
153. باب الصلاة في ثوب واحد وصفة لبسه
153. باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان اور اس کے پہننے کا طریقہ
حدیث نمبر: 296
296 صحيح حديث عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلاً بِهِ، فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ
سیّدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ ام سلمہ کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ اسے لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کناروں کو دونوں کاندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 4 باب الصلاة في الثوب الواحد ملتحفًا به»

وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو حفص القرشی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پرورش پائی یعنی ربیبہ کے بیٹے ہیں۔ ہجرت سے چند سال پہلے پیدا ہوئے۔ ان کے والد سیّدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ تین ہجری کو وفات پا گئے۔ انہوں نے ہی اپنی والدہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہاکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کروایا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے رضاعی چچا ہیں۔ عبدالملک بن مروان کی خلافت میں ۸۳۔ ہجری کو مدینہ منورہ میں وفات پائی۔