حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل کو حکم ہوا تھا کہ بیت المقدس میں سجدہ و رکوع کرتے ہوئے داخل ہوں اور یہ کہتے ہوئے کہ یا اللہ! ہم کو بخش دے۔ لیکن انہوں نے اس کو الٹا کیا اور اپنے چوتڑوں کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور یہ کہتے ہوئے ”حبۃ فی شعرہ“(یعنی بالیوں میں دانے خوب ہوں) داخل ہوئے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب التفسير/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 28 باب حدثني إسحق بن نصر»