1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الفتن وأشراط الساعة
کتاب: فتنوں اور قیامت کی نشانیوں کا بیان
953. باب الفتنة من المشرق من حيث يطلع قرنا الشيطان
953. باب: فتنہ مشرق میں اس جگہ ہے جہاں سے شیطان کے دو سینگ طلوع ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 1840
1840 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْمَشْرِقَ، يَقُولُ: أَلاَ إِن الْفِتْنَةَ ههُنَا، مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمانے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مشرق کی طرف رخ کئے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے آگاہ ہو جاؤ، فتنہ اس طرف ہے جدھر سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 92 كتاب الفتن: 16 باب قول النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الفتنة من قبل المشرق»

وضاحت: مدینہ کے مشرق کی طرف عراق، ایران وغیرہ ممالک واقع ہوئے۔ ان ہی ممالک سے بہت سے فتنے شروع ہوئے۔ تاتاریوں کا فتنہ بھی مشرق ہی سے شروع ہوا۔ جس نے بہت سے اسلامی ملکوں کو تہ و بالا کر دیا۔ (راز)