حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ سرزمین حجاز سے ایک آگ نکلے گی اور بصریٰ میں اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی۔ (یہ آگ ساتویں صدی ہجری میں نکل چکی ہے)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1839]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 92 كتاب الفتن: 24 باب خروج النار»