سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا میں چپکے سے چلی گئی اور اپنے حیض کے کپڑے بدل لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تجھ کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں پھر آپ نے مجھے بلا لیا اور میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 22 باب من اتخذ ثياب الحيض سوى ثياب الطهر»