حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سوا اور کسی کے متعلق یہ نہیں سنا کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں، حضرت سعد نے بیان کیا کہ آیت (وشھد شاھد من بنی اسرائیل)(الاحقاف۱۰) انہی کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 19 باب مناقب عبد الله بن سلام رضي الله عنه»