1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الفضائل
کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
797. باب وجوب اتباعه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
797. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا واجب ہے
حدیث نمبر: 1520
1520 صحيح حديث فَقَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللهِ إِنِّي لأَحْسِبُ هذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذلِكَ (فَلاَ وَرَبِّكَ لاَ يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ)
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اللہ کی قسم! میرا تو خیال ہے کہ یہ آیت اسی بات میں نازل ہوئی ہے ہرگز نہیں، تیرے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے، جب تک اپنے جھگڑوں میں تجھ کو حاکم نہ تسلیم کر لیں۔ پھر تو جو فیصلے ان میں کر دے ان سے اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرماں برداری کے ساتھ قبول کر لیں۔ (النساء: ۶۵) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجهما البخاري في: 42 كتاب المساقاة: 6 باب سَكْر الأنهار»

وضاحت: راوي حدیث:… حضرت عبداللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبداللہ ہے۔ قریش کے گنے چنے خطباء میں سے تھے۔ حجاز میں آپ کی خلافت کی بیعت ہوئی تھی اور نو سال تک برقرار رہی۔ یرموک، قسطنطنیہ اور مغرب کی جانب فتوحات میں شریک ہوئے۔ جنگ جمل میں اپنی خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے ساتھ تھے۔ ان کے زمانہ میں درہموں پر جو نقش تھا وہ اس طرح محمد رسول اللہ۔ امر اللہ بالوفاء والعدل۔ آپ ۳۳ احادیث کے راوی ہیں۔ ایک متفق علیہ ہے۔ حجاج بن یوسف ثقفی نے آپ کو منگل کے دن ۱۷ جمادی الثانیہ ۷۳ ہجری کو مکہ میں سولی پر لٹکا دیا۔