حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شعراء کے کلام میں سے سچا کلمہ لبید کا مصرعہ ہے جو یہ ہے کہ!اللہ کے سوا جو کچھ ہے سب معدوم فنا ہونے والا ہے۔ امیہ بن ابی ا لصلت شاعر تو قریب تھا کہ مسلمان ہو جائے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الشعر/حدیث: 1454]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 90 باب ما يجوز من الشعر والرجز والحداء وما يكره منه»