حضرت سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی ہرگز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 100 باب لا يقل خبثت نفسي»