ابواسحاق صلی اللہ علیہ وسلم روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے لیے روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھا کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے بددعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا، اس نے عرض کی کہ میرے لئے اللہ سے دعا کیجئے (کہ اس مصیبت سے نجات دے) میں آپصلی اللہ علیہ وسلم کاکوئی نقصان نہیں کروں گا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی (اس کا گھوڑا زمین سے نکل آیا) حضرت براء نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ راستے میں پیاس معلوم ہوئی اتنے میں ایک چرواہا گزرا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں (ریوڑ کی ایک بکری) کا تھوڑا سا دودھ دوہا، وہ دودھ میںنے آپصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لا کر پیش کیا جسے آپصلی اللہ علیہ وسلم نے نوش فرمایا حتی کہ مجھے خوشی حاصل ہوئی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 45 باب هجرة النبي صلی اللہ علیہ وسلم وأصحابه إلى المدينة»
وضاحت: راوي حدیث:… پہلے خلیفہ راشد امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اصل نام عبداللہ بن ابی قحافہ تھا۔ مردوں میں سب سے پہلے آپ نے اسلام قبول کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہجرت کے سفر کے ساتھی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد کا مقابلہ بڑی پا مردی اور استقلال سے کیا اور اسلامی ریاست کو مستحکم فرمایا۔ جمع قرآن کا شرف آپ کو ہی حاصل ہوا۔ ۱۳ ہجری کو مدینہ میں وفات پائی۔ آپ کی مدت خلافت ۲ سال ۴ ماہ ہے۔