حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کی بیویوں نے چاہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس اپنی میراث طلب کرنے کے لیے بھیجیں۔پھر سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے یاد دلایا، کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا تھا کہ ہماری وراثت تقسیم نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ سب صدقہ ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 85 كتاب الفرائض: 3 باب قول النبي صلي الله عليه وسلم: لا نورث ما تركنا صدقة»