حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب حاکم کوئی فیصلہ اپنے اجتہاد سے کرے اور فیصلہ صحیح ہو تو اسے دہرا ثواب ملتا ہے اور جب کسی فیصلہ میں اجتہاد کرے اور غلطی کر جائے تو اسے ایک ثواب ملتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأقضية/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 96 كتاب الاعتصام: 21 باب أجر الحاكم إذا اجتهد فأصاب أو أخطأ»