حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تم پر ماں(اور باپ) کی نافرمانی، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا(واجب حقوق کی) ادائیگی نہ کرنا اور(دوسروں کا مال ناجائز طریقے پر) دبا لینا حرام قرار دیا ہے اور فضول بکواس کرنے اور کثرت سے سوالات کرنے اور مال ضائع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأقضية/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 43 كتاب الاستقراض: 19 باب ما ينهى عن إضاعة المال»