1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ
سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
618. (385) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَإِنْ لَمْ يَجِدَّ بِالْمُسَافِرِ السَّيْرُ
618. ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں کی جمع کرکے ادا کرنے کی رخصت کا بیان، اگرچہ مسافر کو سفر کی جلدی نہ ہو
حدیث نمبر: 966
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سفر میں نمازیں جمع کرکے ادا کیں، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر اور عصر، نماز مغرب اور عشاء کو جمع کر کے پڑھا ـ (جناب ابوالطفیل) کہتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیوں کیا؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمّت کو تنگی اور مشقّت میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے ـ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 966]
تخریج الحدیث: