1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
452. ‏(‏219‏)‏ بَابُ التَّشَهُّدِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ وَفِي الْجِلْسَةِ الْأَخِيرَةِ‏.‏
452. دورکعتوں کے بعد اور جلسہ اخیر(آخری رکعت) میں تشہد پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 705
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد اسی طرح (‏‏‏‏اہتمام کے ساتھ) سکھاتے تھے جیسے قرآن مجید (‏‏‏‏پورے اہتمام کے ساتھ) سکھاتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (‏‏‏‏تشہد کے الفاظ یوں) فرماتے تھے، «‏‏‏‏التَّحِيَّاتُ، الْمُبَارَکَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ، سَلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، سَلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ َّاللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا َّاللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ‏‏‏‏ تمام بابرکت قولی، جسمانی اور مالی عبادتیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں، ہم پر بھی سلام ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﷲ کے رسول ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم