سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رٗکوع سے اپنی کمر اُٹھاتے تو «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہا کرتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے کھڑے «رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» پڑھتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 611]