سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک تحریر لکھوائی، اس میں یہ لکھا تھا کہ ”گائے کی زکوٰۃ یہ ہے کہ ہر تیس گائیوں میں ایک سال کا بچھڑا اور ہر چالیس گائیوں میں ایک دو سالہ بچھڑا زکوٰۃ ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2269]