1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ
1545.
1545. عورت کو اپنے معتکف شوہر کی ملاقات اور اس سے گفتگو کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2233
سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تھے تو میں رات کے وقت آپ سے ملاقات کے لئے آئی اور آپ سے گفتگو بھی کی پھر میں واپس آنے کے لئے اُٹھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے رخصت کرنے کے لئے اُٹھے اور سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا گھر سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے محلے میں تھا۔ اس دوران دو انصاری صحابہ پاس سے گزرے، پھر جب اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو تیزی سے آگے بڑھ گئے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں آرام وسکون سے جاؤ یہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا ہیں تو دونوں نے کہا سُبْحَانَ اللَٰه اے اللہ کے رسول، (کیا ہم آپ کے بارے میں کسی بدگمانی کا تصور کرسکتے ہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک شیطان انسانی جسم میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور مجھے خدشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دل میں کوئی برا خیال نہ ڈال دے یا فرمایا: کوئی چیز نہ ڈال دے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2233]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري