1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1255.
1255. جمعہ کی نماز پہلے وقت میں وقت ادا کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1840
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے تو (واپسی پر) سایہ حاصل کرنے میں جلدی کرتے مگر وہ ایک یا دو قدم ہی ہوتا تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ مسلم بن جندب راوی نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے یا نہیں؟ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح