1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
804. (571) بَابُ صِفَةِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فِي الصَّلَاةِ رَاكِبًا
804. سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1270
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ہر سمت میں نوافل پڑھ رہے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی نسبت دونوں سجدوں کے لئے زیادہ جُھکتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح