1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
789. (556) بَابُ التَّرَتُّلِ فِي الْقِرَاءَةِ إِذَا صَلَّى الْمَرْءُ جَالِسًا
789. جب آدمی بیٹھ کر نماز پڑھے، تو تلاوت ٹھہر ٹھہر کر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1242
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا، حتیٰ کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات سے ایک سال پہلے کے عرصے میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نفل نماز بیٹھ کر پڑھنی شروع کر دی، (جب) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی سورت تلاوت کر تے تو اسے خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے حتیٰ کہ وہ طویل ترین سورت سے بھی طویل ہوجاتی۔ جناب ابن ہشام نے اپنی نفل نماز میں کے الفاظ بیان نہیں کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا/حدیث: 1242]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم