1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ التَّطَوُّعِ غَيْرَ مَا تَقَدَّمَ ذِكْرُنَا لَهَا
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ
771. (538) بَابُ صَلَاةِ الِاسْتِخَارَةِ
771. نماز استخارہ کا بیان
حدیث نمبر: 1220
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منگنی کا پیغام چھپا کر رکھ، پھر وضو کر اچھی طرح پھر نماز پڑھ جتنی اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی پھر اپنے رب کی حمد اور بزرگی بیان کر پھر یہ دعا مانگو، «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ فَإِنْ رَأَيْتَ لِي فِي فُلَانَةٍ (تُسَمَّيْهَا بِاِسْمِهَا) خَيْراً لِيْ فِيْ دِيْنِي وَدُنْيَايَ وَاٰخِرَتِى فَاقْدُرْهَا لِي، وَإِنْ كَانَ غَيْرُهَا خَيْراً لِيْ مِنْهَا فِيْ دِيْنِي وَدُنْيَايَ وَاٰخِرَتِى فَاقْضِ لِيْ بِهَا» ‏‏‏‏: اے اللہ بیشک تو قادر ہے اور میں قادر نہیں ہوں، تو جانتا ہے میں نہیں جانتا، تو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے پس اگر تو فلاں عورت کو (اس کا نام لو) میرے لئے دین و دنیا اور میری آخرت کے حق میں بہتر سمجھتا ہے تو اُسے میرے مقدر میں کر دے اور اگر اس کے علاوہ کوئی دوسری عورت میرے لئے میرے دین و دینا اور میری آخرت کے حق میں بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ فرما دے، یا فرمایا: اُسے میرے مقدر میں کر دے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ التَّطَوُّعِ غَيْرَ مَا تَقَدَّمَ ذِكْرُنَا لَهَا/حدیث: 1220]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف