1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
662. (429) بَابُ ذِكْرِ الْقِيَامِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْجُلُوسِ سَاهِيًا،
662. نمازی کا دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے سے قبل بھول کر قیام کرنے کا بیان،
حدیث نمبر: 1030
سیدنا عبداللہ بن بُحینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازوں میں سے ایک نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں (تشہد بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سبحان اللہ کہہ کر یاد دلایا گیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی نماز) جاری رکھی حتیٰ کہ نماز سے فارغ ہو گئے اور صرف سلام باقی رہ گیا لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق