اس سند سے بھی عقبہ بن عمرو (ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ) سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یوں کہو «اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد»”اے اللہ! نبی امی محمد اور آپ کی آل پر اپنی رحمت نازل فرما“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 981]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 981
981۔ اردو حاشیہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امی ہونے کا معنی یہ ہیں کہ آپ روایتی انداز میں لوگوں کے ہاں پڑھے ہوئے نہیں ہیں۔ بلکہ جبرئیل امین کے شاگرد ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 981