الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 895
895۔ اردو حاشیہ: سجدے میں انسان کی پیشانی ننگی ہو اور براہ راست زمین یا مصلے پر لگے تو راحج اور افضل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی پگڑی کی پٹی یا تہہ پر سجدہ کرنا ثابت نہیں ہے، مگر کچھ صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کے آثار ضرور ثابت ہیں۔ دیکھیے: [نيل الاوطار 290/2] نیز پیشانی کے ساتھ نا ک بھی زمین پر لگانی چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 895