عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کا بیان ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا اور راوی نے ایک واقعہ ذکر کیا، اس میں ہے: تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہوئے اور ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5223]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم (2647)، (تحفة الأشراف: 7298) (ضعیف)» (اس کے راوی یزید بن ابی زیاد ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (3704) و تقدم (2647) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 180
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5223
فوائد ومسائل: یہ روایت تو ضعیف ہے اور تفصیلی قصہ پیچھے حدیث٢٦٤٧میں گزر چکا ہے، لیکن مسئلہ یہی ہے کہ اکرام وتعظیم میں دوسرے کے ہاتھ یا جسم کو بوسہ دینا جائز ہے، جیسے کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5223