عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے ”السلام علیکم“ کہا، آپ نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو دس نیکیاں ملیں“ پھر ایک اور شخص آیا، اس نے ”السلام علیکم ورحمتہ اﷲ“ کہا، آپ نے اسے جواب دیا، پھر وہ شخص بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: ”اس کو بیس نیکیاں ملیں“ پھر ایک اور شخص آیا اس نے ”السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ“ کہا، آپ نے اسے بھی جواب دیا، پھر وہ بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: ”اسے تیس نیکیاں ملیں“۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5195]
جاء رجل إلى النبي قال السلام عليكم فرد ثم جلس قال النبي عشر ثم جاء آخر قال السلام عليكم ورحمة الله فرد عليه فجلس قال عشرون ثم جاء آخر قال السلام عليكم ورحمة الله وبركاته فرد عليه فجلس قال ثلاثون
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5195
فوائد ومسائل: سلام کے ہر کلمہ پر دس نیکیاں ملتی ہیں، کو صرف (السلام علیکم) کہے اسے دس، جو اس پر (و رحمتة اللہ) کا اضافہ کرے اس بیس اور جو (وبرکاته) کا کلمہ بھی ملائے اسے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5195