ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کسی چیز سے محبت کرنا تمہیں اندھا بہرہ بنا دیتا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/أَبْوَابُ النَّوْمِ/حدیث: 5130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/194، 6/450) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی محب کو محبوب کے عیوب نظر نہیں آتے، اور نہ ہی اس کی ناگوار باتیں اسے ناگوار لگتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو بكر بن أبي مريم : ضعيف وروي البيھقي في شعب الإيمان (412) عن أبي الدرداء رضي اللّٰه عنه قال : ’’ حبك الشئ يعمي ويصم ‘‘ وسنده صحيح والحمد للّٰه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 178
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5130
فوائد ومسائل: یہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم یہ کیفیت عام لوگوں میں ایک حقیقت واقعہ ہے۔ کہ جب ان کے زہن پر کوئی بات غالب آجائے۔ تو انہیں اس کے خلاف کوئی کچھ کہے وہ اس سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ البتہ اصحاب ایمان بحمد اللہ اس غلو سے محفوظ رہتے ہیں۔ محبت میں غلو کرتے ہیں نہ عداوت میں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5130