عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آیت کریمہ «والشعراء يتبعهم الغاوون»”شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بھٹکے ہوئے ہوں“(الشعراء: ۲۲۴) میں سے وہ لوگ مخصوص و مستثنیٰ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے «إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات وذكروا الله كثيرا»”سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا“(الشعراء: ۲۲۷) میں بیان کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 5016]