عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کا کوئی عیب دیکھے پھر اس کی پردہ پوشی کرے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی زندہ دفنائی گئی لڑکی کو نئی زندگی بخشی ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4891]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9950)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/147) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (4984) أبو الھيثم: وثقه ابن حبان وصحح له الحاكم والذهبي
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4891
فوائد ومسائل: مسلمان جس سے کبھی کوئی غلطی ہو گئی ہوتو اس کے راز کو فاش کرنا کسی طرح نیکی نہیں، نصیحت ضرور کرنی چاہیئے۔ ہاں اگر کوئی عادی مجرم اور فاسق فاجر ہو تو اس کی پردہ پوشی مناسب نہیں، کیونکہ اس سے اس کے فسق و فجور میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ اس لئے اس کی شکائت حاکم اور قاضی تک ضرور پہنچنی چاہیئےتا کہ اس کی اصلاح ہو۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4891