الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الْأَدَبِ
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
29. باب فِي التَّنَاجِي
29. باب: کانا پھوسی کرنا کیسا ہے؟
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ چیز اسے رنجیدہ کر دے گی“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4851]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/السلام 15 (2184)، سنن الترمذی/الأدب 59 (2825)، سنن ابن ماجہ/الأدب 50 (3775)، (تحفة الأشراف: 9253)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاستئذان 45 (6288)، 47 (6290)، موطا امام مالک/الکلام 6 (14)، مسند احمد (1/425، 462، 464)، دی/ الاستئذان 28 (2699) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (8184)
● سنن أبي داود لا ينتجي اثنان دون الثالث إن ذلك يحزنه