الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ابي داود
كِتَاب الْمَلَاحِمِ
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
12. باب أَمَارَاتِ السَّاعَةِ
12. باب: قیامت کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 4310
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، قَالَ: جَاءَ نَفَرٌ إِلَى مَرْوَانَ بِالْمَدِينَةِ فَسَمِعُوهُ يُحَدِّثُ، فِي الْآيَاتِ أَنَّ أَوَّلَهَا الدَّجَّالُ قَالَ فَانْصَرَفْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَمْ يَقُلْ شَيْئًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ أَوَّلَ الْآيَاتِ خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَوِ الدَّابَّةُ عَلَى النَّاسِ ضُحًى فَأَيَّتُهُمَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا فَالْأُخْرَى عَلَى أَثَرِهَا"، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَكَانَ يَقْرَأُ الْكُتُبَ وَأَظُنُّ أَوَّلَهُمَا خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا.
ابوزرعہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ مروان کے پاس مدینہ آئے تو وہاں اسے (قیامت کی) نشانیوں کے متعلق بیان کرتے سنا کہ سب سے پہلی نشانی ظہور دجال کی ہو گی، تو میں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، اور ان سے اسے بیان کیا، تو عبداللہ نے صرف اتنا کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ پہلی نشانی سورج کا پچھم سے طلوع ہونا ہے، یا بوقت چاشت لوگوں کے درمیان دابہ (چوپایہ) کا ظہور ہے، ان دونوں میں سے جو نشانی بھی پہلے واقع ہو دوسری بالکل اس سے متصل ہو گی، اور عبداللہ بن عمرو جن کے زیر مطالعہ آسمانی کتابیں رہا کرتی تھیں کہتے ہیں: میرا خیال ہے ان دونوں میں پہلے سورج کا پچھم سے نکلنا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4310]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الفتن 23 (2941)، سنن ابن ماجہ/الفتن 32 (4069)، (تحفة الأشراف: 8959)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/164، 201) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2941)

   صحيح مسلمأول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها خروج الدابة على الناس ضحى وأيهما ما كانت قبل صاحبتها فالأخرى على إثرها قريبا
   سنن أبي داودأول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها الدابة على الناس ضحى فأيتهما كانت قبل صاحبتها فالأخرى على أثرها
   سنن ابن ماجهأول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها خروج الدابة على الناس ضحى

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4310 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4310  
فوائد ومسائل:
فائدہ خروج دابہ قیامت سے پہلے کی علامات میں سے ایک اہم علامت ایک مخصوص جانور کا ظہور بھی ہے جو لوگوں سے باتیں کرے گا اس کا آنا عین حق ہے اور قرآن مجید میں ارشادِ الٰہی ہے جب ان پر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا ہم زمیں سے ان کے لیئے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا اس لیئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے، النمل 83۔
بعض روایات میں اس جانور سے مراد جسامہ لیا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔
تفصیل کے لیئے دیکھیں تفسیر ابنِ کثیر وقرطبی وغیرہ فائدہ ایمان وہی مفید اور مقبول ہے جو بالغیب ہو، حقائق آخرت کا مشاہدہ کر لینے کے بعد ایمان کسی طور بھی مفید نہ ہوگا۔
آخرت میں بھی کفار یہی کہیں گے: (رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ) اے ہمارے رب اب ہم نے دیکھا اور سُنا ہمیں پھر بھیج کہ نیک کام کریں ہم کو یقین آ گیا۔
لیکن دنیا میں دوبارہ آنا ممکن نہ ہوگا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4310   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7386  
امام عامر بن شراحیل شعبی،جس کاتعلق ہمدان کے شعب سے ہے،بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ضحاک بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہمشیرہ سید ہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا،وہ اولین ہجرت کرنے والوں میں سے تھیں کہ آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے(بلاواسطہ) سنی ہو۔وہ بولیں کہ اچھا، اگر تم یہ چاہتے ہو تو میں بیان کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاں بیان کرو۔ سیدہ فاطمہ ؓ نے کہا کہ میں نے ابن مغیرہ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7386]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
)
جساسه:
جاسوسی کرنے والی،
کیونکہ وہ دجال کے لیے جاسوسی کرتی ہے۔
(2)
فاصيب في اول الجهاد:
وہ پہلے جہاد میں شہید ہوگیا،
یہ راوی کا وہم ہے،
کیونکہ وہ حضرت علی کے ساتھ یمن گیا تھا،
وہ وہاں فوت ہوا اور بقول بعض حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں فوت ہوا،
ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ پہلے جہاد میں زخمی ہواہو،
لیکن فوت بعد میں ہوا ہو اور آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لینا قابل قدر عمل ہے اور اس نے حضرت فاطمہ کو وقتاًفوقتاًتین طلاقیں دےدی تھیں،
اس لیے عدت کے ختم ہونے کے بعد،
حضرت معاویہ،
ابوجہم اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہم نے شادی کا پیغام بھیجا تھا اس لیے یہ کہنا کہ میں اس کی بیوہ ہوگئی درست نہیں،
اس نے اسےوقتاًفوقتاًتین طلاقیں دی تھی اور یمن سے آخری طلاق بھیجی تھی اور حضرت علی دس ہجری میں یمن گئے تھے حضرت عبداللہ کے باپ کا نام عمرو ہے اور ماں کا نام ام مکتوم ہے،
اس لیے ابن ام مکتوم،
عبداللہ کی صفت ہے،
عمرو کی صفت نہیں ہے۔
چونکہ وہ بھی ان کے قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے،
اس لیے ان کو چچا زاد کا نام دیا گیا۔
(3)
الصلاة جامعة:
دونوں لفظ منسوب ہیں،
پہلا فعل محذوف کا مفعول ہے اور دوسرا حال ہے،
یادونوں مرفوع ہیں،
یعنی هذاه الصلاةجامعة،
یاهذه الصلاة مرفوع ہے اور جامعة حال ہے اور اس حدیث سے تثویب پر (اذان کے بعد پھر اعلان)
استدلال درست نہیں ہے،
کیونکہ یہ کلمات اس وقت کہے جاتے ہیں،
جب لوگوں کو ایسے وقت میں مسجد میں جمع کرناہو،
جو نماز کا وقت نہیں ہے اور حضرت تمیم داری 9ھ کو مسلمان ہوئے تھے،
جو اہل فلسطین سے راہب اور عابد انسان تھے اور انھی کو یہ شرف حاصل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حدیث جساسہ روایت کی ہے۔
(4)
ارفاوا:
وہ لنگر انداز ہوئے،
مرفا،
بندرگاہ،
(5)
اقرب:
قارب کی جمع ہے،
جو قیاسی روسے قعراب ہے،
ڈونگا،
چھوٹی کشتی (6)
اهلب،
بہت بالوں والا،
اس لیے کثیر الشعر اس کی تفسیر ہے۔
(7)
دير:
راہب کی کٹیا،
یہاں مراد محل ہے،
(8)
الاشواق:
شوقین،
بہت شوق رکھنے والا۔
(9)
وثاق:
قیدوبند،
بندھن،
(10)
اغتلم:
حد سے تجاوز کرجانا،
یعنی وہ طوفان خیز تھا۔
(11)
بيسان:
یمامہ کا ایک علاقہ جہاں نخلستان بہت ہیں،
اردن کا ایک علاقہ بھی ہے،
لیکن وہاں اتنی زیادہ کھجوریں نہیں ہیں۔
(12)
زغر:
یہ شام کے علاقہ کی ایک بستی ہے،
جو بقول ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت لوط علیہ السلام کی چھوٹی بیٹی کا نام ہے،
وہ یہاں دفن ہے۔
(13)
ماهو:
ما تاکید کے لیے زائدہ ہے کہ مشرق کی جناب ہونا یقینی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7386