محمد بن علی بن رکانہ روایت کرتے ہیں کہ رکانہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی لڑی تو آپ نے رکانہ کو پچھاڑ دیا۔ رکانہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ٹوپیوں پر پگڑی باندھنے کا ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4078]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/اللباس 42 (1784)، (تحفة الأشراف: 3614) (ضعیف)» (سند میں ابوجعفر مجہول راوی ہیں، اور محمد علی اور ان کے دادا یعنی رکانہ کے درمیان انقطاع ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (1784) أبو الحسن و أبو جعفر مجهولان (تق 8048،8016) والحديث ضعفه الترمذي انوار الصحيفه، صفحه نمبر 145