ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ پر ایک سیاہ بالوں کی چادر تھی جس میں (کجاوہ) کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہننے کے لیے کپڑا مانگا، آپ نے مجھے کتان کے دو کپڑے پہنائے تو میں اپنے کو دیکھتا تو اپنے آپ کو اپنے اور ساتھیوں کے بالمقابل اچھے لباس والا محسوس کرتا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4032]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف [4032ب] إسناده ضعيف عقيل بن مدرك لم يوثقه غير ابن حبان وقال الحافظ : مقبول (تق : 4663) أي مجهول الحال انوار الصحيفه، صفحه نمبر 143