ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ (ایک کپڑے میں) ہرگز نہ لیٹے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ لیٹے سوائے بیٹے اور باپ کے“۔ راوی کہتے ہیں: آپ نے تیسرے کا بھی ذکر کیا لیکن میں اسے بھول گیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحَمَّامِ/حدیث: 4019]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم (2174)، (تحفة الأشراف: 15486) (ضعیف)» (سند میں طفاوی مبہم راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف انظر الحديث السابق (2174) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 143