الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3999
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
جبریل کے تلفظ میں نو لغات ہیں: (1) (2) جبریل: جیم کی زیر اور زبر کےساتھ۔
(3) جبرئل: جیم پر زبر، ہمزہ کی زیر اور لام مشدد۔
(4) جبرائل ر کے بعد الف۔
(5) جبراییل: الف کے بعد دو یا (6) جبرئیل: را کے کے بعد ہمزہ اور یا۔
(7) جبرئل: جیم اور را کی زبر ہمزہ کی زیر اور لا مخفف۔
(8) (9) جبرین۔
جیم پر زبراور زیر آخر میں نون۔
تفصیل کے لئے دیکھیے۔
(تھذیب الأسماء واللغات للنووي)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3999