لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں بنی منتفق کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا، یا بنی منتفق کے وفد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا پھر انہوں نے حدیث بیان کی کہ آپ نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «لا تحسبن»(سین کے زیر کے ساتھ) پڑھا اور «لا تحسبن»(سین کو زبر کے ساتھ) نہیں پڑھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ/حدیث: 3973]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3973
فوائد ومسائل: یہ حدیث کتاب الطھارة، باب في الاستنشار ، حدیث:142 میں گزر چکی ہے اور یہ کلمہ سورہ آل عمران کی آیات:188 میں (عربی) دونوں طرح پڑھا گیا ہے، یعنی سین کے زبراور زیر کے ساتھ۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3973