ابوکریمہ مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے پاس بطور مہمان آئے اور صبح تک ویسے ہی محروم رہے تو ہر مسلمان پر اس کی مدد لازم ہے یہاں تک کہ وہ ایک رات کی مہمانی اس کی زراعت اور مال سے لے لے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3751]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11564)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/131، 133)، دی/ الأطعمة 11 (2080) (ضعیف)» (اس کے راوی سعید بن ابی المہاجر مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (4247) أبو الجودي و سعيد بن أبي المھاجر صدوقان لاينز حديثھما عن درجة الحسن