سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے (جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں) بہتر ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 3661]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3661
فوائد ومسائل: فائدہ: اس حدیث میں داعی۔ مبلغ۔ استاذ اور مربی حضرات کی بہت بڑی فضیلت ہے اور یہ دائرہ اپنی اولاد عزیز واقارب حلقہ احباب اور اجنبی طلبہ وسامعین سب کو محیط ہے۔ اس لئے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کا فریضہ قول وعمل ہرطرح سے ہر حال میں ادا کرتے رہنا چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3661