الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الطَّهَارَةِ
کتاب: طہارت کے مسائل
133. باب الْمَرْأَةِ تَغْسِلُ ثَوْبَهَا الَّذِي تَلْبَسُهُ فِي حَيْضِهَا
133. باب: عورت حیض میں پہنے ہوئے کپڑوں کو دھلے اس کے حکم کا بیان۔
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! بتائیے اگر ہم میں سے کسی کے کپڑے میں حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کسی کے کپڑے میں حیض کا خون لگ جائے تو اسے چٹکیوں سے مل دے، پھر اسے پانی سے دھو ڈالے پھر (اس میں) نماز پڑھے“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 361]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 63 (227)، والحیض 9 (307)، صحیح مسلم/الطھارة 33 (291)، سنن الترمذی/الطھارة 104 (138)، سنن النسائی/الطھارة 185 (294)، والحیض 2 (350)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 118 (629)، (تحفة الأشراف: 15743)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطھارة (28/103)، مسند احمد (6/345، 346، 353)، سنن الدارمی/الطھارة 82 (799) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (307) صحيح مسلم (291)
● صحيح البخاري تحته ثم تقرصه بالماء وتنضحه وتصلي فيه ● صحيح البخاري تقرصه ثم لتنضحه بماء ثم لتصلي فيه ● صحيح مسلم تحته ثم تقرصه بالماء ثم تنضحه ثم تصلي فيه ● جامع الترمذي حتيه ثم اقرصيه بالماء ثم رشيه وصلي فيه ● سنن أبي داود تقرصه ثم لتنضحه بالماء ثم لتصلي ● سنن أبي داود تقرصه بشيء من ماء ولتنضح ما ● سنن النسائى الصغرى حتيه ثم اقرصيه بالماء ثم انضحيه وصلي فيه ● سنن النسائى الصغرى حتيه واقرصيه وانضحيه وصلي فيه ● سنن ابن ماجه اقرصيه واغسليه وصلي فيه ● موطأ مالك رواية يحيى الليثي تقرصه ثم لتنضحه بالماء ثم لتصل فيه ● بلوغ المرام ان النبي قال في دم الحيض يصيب الثوب: تحته، ثم تقرصه بالماء، ثم تنضحه، ثم تصلي فيه ● مسندالحميدي حتيه ثم اقرصيه بالماء ثم رشيه بالماء وصلي فيه